موبائل فونز

موبائل فونز کی درآمدات میں مئی کے دوران 127 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں127.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق

مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 17.8 ارب روپے تک بڑھ گیا .

جبکہ اپریل کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 7.8 ارب روپے رہی تھیں۔

اس طرح اپریل 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران موبائل فونز کی

قومی درآمدات میں 10ارب روپے یعنی 127 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں