اوخنا خوریلسوخ

منگولیا کے وزیراعظم پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد دوبارہ منتخب

الان باتور(عکس آن لائن) حکمران منگولین پیپلز پارٹی (ایم پی پی)کے رہنما اوخنا خوریلسوخ جمعرات کو دوسری چار سالہ

مدت کے لئے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔خوریلسوخ کی نامزدگی 76 نشتوں کے ایک ایوان پر

مشتمل پارلیمنٹ، سٹیٹ گریٹ خورال ، کے 98 فیصد ووٹوں کی منظوری سے دی گئی۔

منگولیا کے آئین کے مطابق پارلیمان میں اکثریتی جماعت کی جانب سے وزیراعظم نامزد کیا جاتا ہے۔

ایم پی پی نے گزشتہ ہفتہ کے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرتے ہوئے،

پارلیمنٹ کی76 میں سے 62 نشستیں جیت لی تھی۔52 سالہ خوریلسوخ اس سے قبل تین بار، 2000، 2004، 2012

میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔پارلیمانی انتخابات 2020 میں ایک بار پھر انہیں قانون ساز منتخب کیا گیا۔

وہ 2014 اور 2017 کے مابین دومرتبہ نائب وزیراعظم کے منصب پر فائز رہے ہیں.

جبکہ اکتوبر 2017 میں وزیر اعظم بن گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں