ڈوبنے والے پانچ

منڈی فیض آباد کے قریب کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگا کرڈوبنے والے پانچ افراد کی تلاش جاری

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن) منڈی فیض آباد کے قریب کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگا کر ڈوبنے والے ایک ہی خاندان

کے پانچ افراد میں سے ماں سمیت تین افراد کی تلاش چوتھے روز بھی جاری ،باپ اور پانچ سالہ بیٹی کی نعشیں ریسکیو 1122کے

عملہ نے نہر سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نواحی گاﺅں سلیم پور کچا کے رہائشی

فیاض نے اپنی بیوی اورتین کمسن بیٹیوں سمیت منڈی فیض آباد کے قریب کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگادی تھی جس کی اطلاع

ملتے ہی ریسکیو 1122کے غوطہ خور نعشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کردیا لیکن نہر میں پانی کا بہاﺅ تیز ہونے کے باعث

ریسکیو اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اوردو دن کی تلاش کے دوران کوئی لاش نہ مل سکی اور تیسر ے روزپانچ

سالہ بچی رابعہ کی لاش مل گئی بعد میں ریسکیو کے عملہ نے گھر کے سربراہ فیاض کی لاش بھی نہر سے نکال کر ورثا کے

حوالے کردی گزشتہ شام روشنی کم ہونے پر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا آج صبح دوبارہ ماں اوردو بیٹیوں لاشوں کی تلاش

کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیاڈوبنے والے بدقسمت افراد میں فیاض میاں بیوی کے علاوہ 3 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں.

جن کی عمریں ڈیڑھ سال سے 5 سال تک گی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں