نلکے لگنے سے پہلے ہی ختم

منڈی بہاوالدین،کروڑروپے کی لاگت سے لگائے گئے تین سو فٹ پر نلکے لگنے سے پہلے ہی ختم

منڈی بہاوالدین(نمائندہ عکس آن لائن ) سید تحریم عباس علی شاہ پیر بگھے شاہ گروپ کے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ عوام کو آج بھی پینے کا صاف پانی مہیا کررہے ہیں۔

سابقہ حکومتوں مسلم لیگ ن اور پپلز پارٹی کے لگائے گئے واٹر فلٹریشن اور کروڑروپے سے زائد کی لاگت سے لگائے گئے تین سو فٹ پر نلکے لگنے سے پہلے ہی ختم ہوگئے۔

ارباب اختیار نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار چوھدری محمد عرفان جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ سید تحریم عباس علی شاہ نے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے.

جس کیلئے انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر ڈسٹرکٹ جیل کے اندر عید گاہ روڑ پر اور بوائز کالج پوسٹ گریجوائٹ کے علاوہ اپنی رہائش گاہ واقع محلہ صوفی پورہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوا کر انکے فلٹرز کی تبدیلی اور صفائی کے کام کیلئے علیحدہ ملازم رکھے ہوئے ہیں .

جن کی ڈیوٹی صرف واٹر فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید تحریم عباس یہ کام صرف اللہ کی رضا کیلئے کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں