مسرت چیمہ

ملک کو درپیش مسائل بیگاڑ کی صورت اختیار کرتے جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل بیگاڑ کی صورت اختیار کرتے جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ،آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ہماری مشکلات کبھی ختم نہیں ہو سکتیں ،پی ٹی آئی عوام کے حق کیلئے اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک جن گھمبیر چیلنجز میں گھرا ہوا ہے ان کے حل کیلئے جو مشکل فیصلے کرنے ہیں موجودہ حکومت اس کا مینڈیٹ نہیں رکھتی ، قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر آنکھیں بند کر کے عمل کرنے کی پالیسی درست نہیں ۔

انہوںنے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت قرضوں کے بل بوتے پر مضبوط نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے ہر طرح کے کاروبار کے لئے ماحول کو سازگار بنایا جائے، بجلی اور گیس کی قیمتیں جس سطح پر پہنچ گئی ہیں ایسے میں کون سی صنعت چل سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شروع دن سے ایک ہی موقف رہا ہے کہ اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو قانون کی حکمرانی کو رائج کرنا ہوگا ، قانون کو پائوں تلے روندنے کی وجہ سے آج ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ مشکلات نے ہمارے ملک کو چاروں اطراف سے گھیر رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں