ڈاکٹر شاہد صد یق

ملک کوبحرانوں سے صرف عمران خان ہی نکال سکتا ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملک کوبحرانوں سے صرف عمران خان ہی نکال سکتا ہے،موجودہ امپورٹڈحکمران جبر کے ذریعے پی ٹی آئی کو جتنا دبانے کی کوشش کریں گے یہ اتناہی ابھرے گی، پی ڈی ایم شکست کے خوف سے الیکشن سے بھاگ رہی ہے عوام امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی مقبولیت سے حکمرانوں کے ہاتھ پاوں پھولے ہوئے ہیں،

حکومتی عزائم کے خلاف چیئر مین نیب کا مستعفی ہونا عمران خان کی بے گناہی کا ثبوت، حکومت کے شفاف احتساب کی قلعی کھل چکی، تحریک انصاف کو بند گلی میں دھکیلنے کی سازشیں بے نقاب ہو چکیں، معاملات کو نو ٹرنپر لے جانا خو فناک ہو گا، حکومت اپنی ذمہ داریوں اسے فرار ہو نا چاہتی ہے، معاشی بد حالی سے نکلنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے،مسائل کا حل فوری الیکشن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تباہ کن مہنگائی نے ملک کے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، موجودہ حکومت اپنا وقت رخصتی دیکھتے ہوئے انتقام عوام سے لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں