کورونا ٹیسٹ

ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی،18افراد کے ٹیسٹ مثبت

اسلام آباد(عکس آن لائن)ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے ۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران4ہزار447کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 18افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح0.40فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26فروری 2020کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں