مریم اور نگزیب

ملک میں مہنگائی ، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام عمران پراجیکٹ کی وجہ سے ہے،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی ، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام عمران پراجیکٹ کی وجہ سے ہے،سخت شرائط والا آئی ایم ایف کا پرگرام عمران پراجیکٹ کا عوام کو دیا تحفہ ہے،عمران خان 2018 میں ملک پہ مسلط ہونے والے الیکشن کی بات کر سکتے ہیں الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ جمعہ کو جاری بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو سب سے بڑے فارن ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیشہ ملک اور معیشت کو مشکلات سے نکالا ہے،عمران پراجیکٹ نے ملک کو معاشی دیوالیہ کی طرف دھکیلا۔ انہوںنے کہاکہ آج ملک میں مہنگائی ، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام عمران پراجیکٹ کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018 میں ملک کو تاریخی معاشی استحکام اور عوام کو سستی روٹی ، چینی آٹا، بجلی، گیس اور پٹرول دے کر گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018 میں نوجوانوں کو روزگار، ملک کو ترقی ، سی پیک اور 14000 میگاواٹ بجلی دے کر گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی سے پاک پاکستان دے کر گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو تاریخی 6.2 فیصد ترقی اور آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کر کے دے کر گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ چار سال میں عمران پراجیکٹ نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکالا اور نوجوان کو بے روزگار کیا ۔

وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ چار سال میں ملک کو دہشت گردی دی اور ترقی روک دی۔ انہوںنے کہاکہ عمران پراجیکٹ نے چار سال عوام کو غربت ، مہنگائی کی چکی میں پیسا، آٹا، چینی دالیں اور تیل مہنگا کیا ،آج ملک میں روٹی مہنگی ہے تو عمران پراجیکٹ کی وجہ سے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج سخت شرائط والا آئی ایم ایف کا پرگرام عمران پراجیکٹ کا عوام کو دیا تحفہ ہے،آج ملک میں مہنگی بجلی اور گیس عمران پراجیکٹ کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ چار سال تباہی مچا کر مہنگائی کا طوفان لا کر آج الیکشن، الیکشن کی رٹ لگا کر کیا ہوگا،عمران خان 2018 میں ملک پہ مسلط ہونے والے الیکشن کی بات کر سکتے ہیں الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں