وزارت خزانہ

ملک میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر17.8 فیصد،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 7.1 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر17.8 فیصد اوربراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت خزانہ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 538.8 ملین ڈالرکی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 457.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 524.7 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 489.9 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر2023) کے دوران پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں65ملین ڈالر، تعمیرات کے شعبے میں 7.1ملین ڈالر، توانائی کے شعبہ میں 199.7ملین ڈالر، کیمیکلز کے شعبہ میں6.0ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں 4.2 ملین ڈالر، مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 44.2ملین ڈالر، تجارت کے شعبہ میں 5.8ملین ڈالر اور دیگر شعبہ جات میں 118.5ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں