شیخ رشید احمد

ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور (ساوتھ) کا کردار انتہائی اہم ہے،شیخ رشید احمد

میران شاہ (عکس آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور (ساوتھ) کا کردار انتہائی اہم ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک افواج نے لازوال قربانیاں دی ہیں،جنگ کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی کے پی(ساوتھ)کے 29 ویں ریکروٹس کورس کی سالانہ پاسنگ آوٹ تقریب سکاوٹس ٹرینگ اکیڈمی میر علی،شمالی وزیرستان میں منعقد ہوئی جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور وزیر داخلہ نے اعلی کارکردگی دکھانے پر ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاس ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی اور افواج پاکستان کا حصہ بنے پر ریکروٹس کو خراج تحسین پیش کیا

وزیر داخلہ نے کہا ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور (ساوتھ) کا کردار انتہائی اہم ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک افواج نے لازوال قربانیاں دی ہیں،جنگ کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں