وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

ملک میں بڑھتی امپورٹ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 بلین ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 بلین ڈالر رہیں، درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہینے کے اختتام پر درآمدات کا حجم 5.5 ارب ڈالر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے، درآمدات اور کرنٹ اکانٹ خسارہ کنٹرول کو یقینی بنانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں