صدر مملکت

ملک میں بچوں کے خلاف جرائم کا خاتمہ اور خواتین کا تحفظ انتہائی ضروری ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں بچوں کے خلاف جرائم کا خاتمہ اور خواتین کا تحفظ انتہائی ضروری ہے، خواتین کو صنفی امتیاز کے معاملے پر باہر آنا چاہیے کیونکہ خواتین کو با اختیار بنائے بیر ملکی ترقی کے اہداف پورے نہیں کئے جا سکتے ،سماجی مسائل پر میڈیا کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

پیر کو خواتین کے حوالے سے خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں قانون ہے لیکن عملدرآمد کی ضرورت ہے، ملک میں خواتین کا تحفظ انتہائی ضروری ہےے صدر مملکت نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل اور حراساں کرنے کے واقعات کا خاتمہ ضروری ہے اور ملک میں امن و امان کی پیروی کےلئے ایسے اقدامات کا روکنا ضروری ہے، ملک میں بچوں کے خلاف جرائم کاخاتمہ کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عورتوں کے خلاف جرائم روکنے کےلئے موثر قوانین بنائے گئے جبکہ عورتوں اور بچوں کے خلاف مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ میں ہو جانا چاہیے اور ان معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنا چاہیے، سماجی مسائل پر میڈیا کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کےلئے تشدد یا کسی واقعے کے خلاف شکایت کرنا مشکل ہوتا ہے اور خواتین گھریلو تشدد سے متعلق شکایات کےلئے بھی نہیں جا سکتی ہیں جبکہ کچھ معاملات میں خواتین کو آگے بڑھ کر حصہ لینے پرخوشی ہوتی ہے اور فریقین کو صنفی امتیاز کے معاملے پر باہر آنا چاہیے، خواتین کو شریعت کے مطابق ان کا حصہ دینا چاہیے کیونکہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں