شیری رحمان

ملک میں الگ الگ انتخابات ہونے سے بحرانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت کے سامنے فل کورٹ کی استدعا کی ہے ، جو صورتحال پیدا کی جارہی ہے اس میں الیکشن کیشن غیر جانبدار انتخابات کرائے ۔پیر کے روزسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ لوگ سوموٹو کیس کو آئینی بحران کی جانب دھکیل رہے ہیں، انہوں نے کہا اس سے قبل ہمیں کیس میں فریق نہیں بنایا گیا ،

کیس میں عدم اعتماد ظاہر ہوگا ، یہ بہت افسوسناک عمل ہے ، کوئی بھی جمہوریت اور آئین وقانون سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کو متنازع بنانا نہیں چاہتا ، یہ لوگ خود متنازع بننے جارہے ہیں، اور عدالت کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ، شیری رحمان نے کہا کہ ہر کسی کو قانون کے مطابق اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق ہے جو بھی فیصلہ ہو اس سے عدلیہ کی ساکھ برقرار رہنی چاہیے ، انتخابات سے پہلے کوئی نہیں بھاگ رہا ، ملک میں الگ الگ انتخابات ہونے سے بحرانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں