سراج الحق

ملک میں آئین کے تحت فوری انتخابات ہونا چائیں،سراج الحق

سرگودھا(عکس آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں آئین کے تحت فوری انتخابات ہونا چاہیں اور کسی بھی جماعت کو ان انتخابات سے باہر نہیں رکھا جانا چاہئیے اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ کس کو حکومت دیتے ہیں اور اگر کسی جماعت کو جبری طورپر الیکشن نہ لڑنے دیا گیا تو اس سے فاصلے بڑھیں گے اور ملک کو نقصان پہنچ سکتا۔

زرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خوشاب میں سیاسی راہنماؤں سے ملاقات میں سراج الحق نے کہا مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو مواقع دئیے گے اب جماعت اسلامی کو موقع دیا جانا چاہیے جو غریب دوست جماعت ہے جو برابری کا نظام لاکر بالادست طبقوں سے وسائل لیکر محروم طبقات میں تقسیم کرے گی اور ہمارا سب سے بڑاٹاسک سودی نظام کو ختم کر کے ملک میں قرآن وسنت کا نظام لا کر قوم کو غلامی سے نجات دلانا ہے انہوں نیکہاکہ گذشتہ پانچ سالوں میں جو حکمران آئے انہوں نے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھ دیا اور اب یہ ادارے بھی ہمارے ساتھ غلاموں جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم زراعت پراپرٹی سمیت ہر شعبہ پر ٹیکس لگائیں اور یہ ایساروڈ میپ ہے جس سے نہ صرف غریب بلکہ امیر بھی تباہ ہو جائیں گے اور انکی چیخیں آسمان تک سنائی دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے مہنگائی کو دو گنا ہ کر دیا جس کو لایا ہی مہنگائی بڑھانے کیلئے ہے یہ یک طرفہ تماشہ ہے کہ نگرانوں کو مہنگائی بڑھانے کاتو اختیار ہے گھٹانے کا اختیارنہیں ہے۔امیر جماعت سراج الحق سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک علی ساول اعوان اور دیگر نے ملاقات کر کے سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں