ڈاکٹر شاہد صد یق

ملک معاشی، سیاسی، اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملک معاشی، سیاسی، اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا ہے، حکومت جان چکی ہے کہ انتخابات کرا کر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگااسی لیے وہ انتخابات نہیں کرا رہی، عام انتخابات تو دور کی بات ہے ، حکمران جمہوری اقدار کو مسلسل روندھ رہے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے، وفاقی حکومت کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ،قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہیں جو ملک و قوم کو درپیش بحرانوں اور مشکلات و مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان میں نالائق، نا اہل چور، کرپٹ اور غیر ملکی ایجنٹوں کی حکومت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کو پاکستان کی ترقی،خوشحالی،خودمختاری،سلامتی سے بے انتہا لگن اور جنون ہے زخمی ہونے کے باوجود بھی ملکی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تڑپ میں کمی نہیںآئی،عمران خان کی کامیابیوں کے تسلسل کو دیکھتے ہوئے تیرہ جماعتی اتحاد شکست کے خوف میں مبتلا ہے، جو آٹھ ماہ میں معیشت کو سمت نہیں دے سکے ان اناہلوں کو آٹھ سال بھی دیدئیے جائیں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں