سینیٹر شبلی فراز

ملک سے کرپشن کا خاتمہ ،شفافیت کو یقینی بنانا وزیراعظم کا نصب العین ہے ،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنانا وزیراعظم کا نصب العین ہے ،سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹیرینز کو انتخابی عمل میں شفافیت کیساتھ کھڑا ہونا چاہئے،پیسہ لگا کر ایوان بالا کا رکن بننے والے عوام کی بجائے ذاتی مفاد کا تحفظ مقدم رکھیں گے۔پیر کو ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹیرینز کو انتخابی عمل میں شفافیت کیساتھ کھڑا ہونا چاہئے اس سے جمہوریت کو تقویت اور پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی خریدوفروخت اور ہارس ٹریڈنگ آئین اور جمہوریت کی خدمت نہیں ہو سکتی۔شبلی فراز نے کہا کہ پیسہ لگا کر ایوان بالا کا رکن بننے والے عوام کی بجائے ذاتی مفاد کا تحفظ مقدم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنانا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے اور اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں