پاکستانی کرنسی

ملک سے سوتی ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصداضافہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک سے سوتی ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کیمطابق اگست میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 160 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو جولائی کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 141 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔

گزشتہ سا ل اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں 18 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ سال اگست میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 195 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جو رواں سا ل اگست میں کم ہو کر 160 ملین ڈالر ہو گیا۔

جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 301 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 377 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 20 فیصد کم ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طورپر 9.5 فیصد کی شرح سے کمی ریکارڈکی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں