کورونا

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37نئے کیس رپورٹ ،13مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 13مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 831 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 37 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.77 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام ا?باد میں 345 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 04 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔ اسی طرح فیصل آباد میں 112 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا، وہاں پر شرح 0.89 فیصد رہی، کراچی میں 259 ٹیسٹوں میں سے 2 ٹیسٹ مثبت آئے، وہاں پر شرح 0.77 فیصد رہی جبکہ لاہور میں 957 ٹیسٹوں میں سے 18 ٹیسٹ مثبت ا ئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں