اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 71 افراد جاں بحق ہوگئے ، فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 039 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 67 لاکھ 37 ہزار 107 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 463 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ15 ہزار 679 ، پنجاب میں ایک لاکھ 38 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 701، اسلام آباد میں 37 ہزار 888، بلوچستان میں 18 ہزار 168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار773 ہوگئی ہے، 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 176 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 156 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 229 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- رانس، سربیا اور ہنگری میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد چینی صدر کے دورے کے منتظر
- ہنگری کے عوام چینی صدر شی جن پھنگ کے دورے کے منتظر
- شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کے بین الاقوامی ورژن کی سربیا اور دیگر ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر یات
- شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کے بین الاقوامی ورژن کی ہنگری کے متعدد مین اسٹریم میڈیا پر تشہیر
- چینی صدر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں پر روانہ