کورونا

ملک بھر میں کرونا کے مزید 21کیس رپورٹ

اسلام آباد (عکس آن لا ئن) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 21کیس رپورٹ ہوئے ۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 4ہزار 135ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 21مریض رپورٹ ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 51 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 19مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 803ٹیسٹ کیے گئے، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3مریض رپورٹ ہوئے ،لاہور میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 37فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 447 ٹیسٹ کئے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں کورونا کے ایک کیس رپورٹ ہوا ،پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 22فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں