حلیم عادل شیخ

ملک انصاف اور عدلیہ کے ذریعے بچ سکتا ہے، جیل بھرو تحریک کیلئے تمام کارکنان رہنما تیار ہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی(عکس آن لائن)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک انصاف اور عدلیہ کے ذریعے بچ سکتا ہے، جیل بھرو تحریک کیلئے تمام کارکنان رہنما تیار ہیں، منی بجٹ مہنگائی کا ایٹم بم ثابت ہوگا،پورا ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں رکھ دیا گیا ہے، یہ غلام چین کی بانسری بجارہے ہیں۔ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے بعد مہنگائی تین گنا بڑھ چکی ہے، بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور ساتھیوں کو دو سال سے اس مقدمے میں بلایا جارہا ہے، جنہوں کے ملک کو لوٹا ہے وہ آزاد ہیں، 13 مافیاز پارٹیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سمیت ہمارے رہنما اور کارکنان روز عدالتوں کے باہر کھڑے ہوتے ہیں، توہین منشی، توہین بلاول پر مقدمے ہورہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کیسز بھگت رہے ہیں، شوکت ترین پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے اور مجھ پر 28 کیسز بنائے گئے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب ویڈیو کنگ بھی میدان میں آگیا ہے، جو اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان سے حساب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہے، بحیثیت ادارہ پاک فوج ہمارے لیے قابل عزت ہے، سپاہی سے لے کر جرنیل تک سب محب وطن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں