انوار الحق کاکڑ

ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے،انوار الحق کاکڑ

کراچی (عکس آن لائن ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے،ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو، معیشت کی بہتری کے باعث سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، معاشی بہتری سے سٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے، حکومتی پیپرز کی سٹاک ایکسچینج میں نیلامی سرمایہ کاری کو وسعت دے گی۔

کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اجارہ سکوک اجرا تقریب میں شرکت اعزاز ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آج گونگ کی آواز صرف یہاں نہیں پاکستان کی کیپٹل راہداریوں میں گونجی ہے، ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو۔ نگران وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے باعث سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، معاشی بہتری سے سٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے اور ڈالر کا بھا ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا عزم ہے ترقی کا ماحول ساز گار رہے اور معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو، حکومتی پیپرز کی سٹاک ایکسچینج میں نیلامی سرمایہ کاری کو وسعت دے گی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں نیلامی لاگت کم کرے گی اور شفافیت لائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں