خورشید شاہ

ملکی حالات ابتر،حکمران بے حسی کا لبادہ اوڑھ چکے ہیں، خورشید شاہ

سکھر(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بے حسی کے باعث ملکی حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں پیش گوئیاں نہیں کرتا لیکن یہ حکمران ایسا کوئی قدم اٹھانا ہی نہیں چاہتے کہ ہم ایک جگہ جمع ہوکر ملک و قوم کی بہتری اور ملکی ترقی کی بات کرسکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خورشید شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ کے جلسے نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور تمام محب وطن قوتوں کو اس پر خوش ہونا چاہیے کہ پہلی بار اس جلسے میں پٹھان پنجابی ، بلوچ پٹھان اور ان کے قوم پرست رہنما قومی پرچم کے سائے تلے جمع ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ اپوزیشن درست سمت میں کام کررہی ہے ان کا کہنا تھاکہ ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار کوئی ایک نہیں سیاستدان ،اسٹیبشلمنٹ ہم۔سب ہیں جو 72 سالوں سے غریبوں کوصرف سبز باغ دکھاتے آئے ہیں

خورشید شاہ نے فرانس میں گستا خانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے ان کا کہنا تھا کہ فرانس شروع سے مسلمانوں کے خلاف رہا ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کے معاملات پر مسلم حکمرانوں کو۔ایک۔ہونا چاہیے لیکن افسوس ہےکہ وہ الگ الگ ہیں کوئی اسرائیل کو مانتا ہے تو کوئی نہیں مانتا ہے تاہم اس وقت عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے کشمیر میں بھی بھارتی حکومت مسلمانوں کے خلاف کام کررہی ہے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہےہیں

انہوں نے اس موقع پرپشاور دھماکے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اس پر حکومت کو الرٹ ہونا چاہیے لیکن اس کی تمام تر توجہ دیگر معاملات کے بجائے صرف اپوزیشن پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں