شاہ محمود قریشی

ملتان کو جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے نظر انداز نہیں کیا جائے گا ،شاہ محمود

ملتان (عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ملتان کو جنوبی پنجاب کے انتظامی امور

کے حوالے سے نظر انداز نہیں کیا جائے گا ـٹوئٹرپر اپنے بیان میں انہوں نے کہا،

ملتان کو جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ، ملتان،مکمل فعال ہو گا،

جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہفتے میں تین روز موجود رہیں گے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی منشور میں کیے گئے

وعدوں کے مطابق جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا ہو گا انشاء اللہ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں