مکان منہدم

ملتان :مکان منہدم ہونے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے، ایک شخص جاں بحق

ملتان(عکس آن لائن) ملتان میں مکان منہدم ہونے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو نے دو افراد کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ممتاز آباد کے علاقے لوہار کالونی میں مکان منہدم ہو گیا گھر میں جیولری باکس بنانے کا کام کیا جاتا تھا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تین افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو نے اطلاع ملنے پر سرچ اپریشن کرتے ہوئے دو افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے باہر نکال لیا جبکہ اکرم نامی مزدور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو نے زخمیوں اور لاش کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں