عرفان صدیقی

مقررہ وقت پر محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مقررہ وقت پر محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، جے آئی ٹی کے ہیروں کی سرتوڑ کوشش کے باوجود نوازشریف پر کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا، پارلیمنٹ کا قانون بننے کے بعد پارٹی قائد محمد نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے،

مسلم لیگ (ن) کے منشور میں نگران حکومت کا طریقہ کار ختم کرنے کی تجویز دونگا، ہفتے دس دن میں منشور تیار کرلیں گے۔ ایک انٹرویومیں عرفان صدیقی نے کہاکہ العزیزیہ کا کیس یہ تھا کہ نوازشریف نے بیٹے سے پیسے لئے اور اقامہ کا کیس یہ بنایا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ ۔

انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کے ہیروں کی سرتوڑ کوشش کے باوجود نوازشریف پر کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا،نوازشریف کے خلاف اگر کچھ مل جاتا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا کیس نہ بنانا پڑتا۔ انہوںنے کہاکہ 9 مئی کے حملے کرنے والے جتھے کو سیاسی جماعت نہیں مان سکتا۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے گلوے شکوے ذتی غموں سے متعلق نہیں، پاکستان اور عوام کو پہنچنے والے نقصان پر دکھی ہوکر بات کرتے ہیں، یہ ایک لیڈر کی تشویش ہے ۔

انہوںین کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں نگران حکومت کا طریقہ کار ختم کرنے کی تجویز دوں گا، ہفتے دس دن میں منشور تیار کرلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نوازشریف نے قربانیوں، سیاسی جدوجہد اور محنت سے اپنا آپ منوایا ہے، اپنی شخصیت میں مکمل لیڈر بن چکی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو جس عمر میں سیاست میں آئی تھیں،

اس سے زیادہ عمر میں مریم نوازشریف لیڈرشپ رول میں آئیں گی۔ انہوںنے کہاکہ چھ سال گزرنے کے بعد ناانصافی کے ازالے کو لاڈلہ پن کہاجارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کے بیانات ناراض ذہن کی افتاد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ، عوامی طورپر وجود منوانے میں کامیاب نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں