مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں ڈیڑھ سال میں 2 ہزار سے زائد بچوں کوپیلیٹ گن کے چھروں کی فائرنگ سے اندھا کیا گیا، مشعال ملک

راولپنڈی (عکس آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیڑھ سال میں 2 ہزار سے زائد بچوں کوپیلیٹ گن کے چھروں کی فائرنگ سے اندھا کیا گیا۔ مشعال ملک راولپنڈی میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔

مشعال ملک نے خصوصی افرادکے حوالے سے کہا کہ معذوری کا شکار ہونے والے افراد کو معاشرے میں نظر انداز کر دیا جاتا ہیہمیں انہیں سوسائٹی کا کارآمد حصہ بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیڑھ برس میں 2 ہزار سے زائد بچوں کوپیلیٹ گن کے چھروں کی فائرنگ سے اندھا کیا گیا،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے یاسین ملک کو جیل میں ڈال رکھا ہے اور انہیں انسانیت سوز سلوک کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر تشدد کا بھی نشانہ بنایا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں