انتونیو گوتریس

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے، انتونیو گوتریس

اسلام آباد (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔ اتوار کو اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تقریب میں سوال و جواب کی نشست میں جب ان سے مقبوضہ کشمیر میں 196دن سے لاک ڈاؤن اور کشمیر کی صورتحال پر کردار کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ واضح طور پر کہتے ہیں کہ یہ مطلق ضرورت ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا حامی ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان اس مسئلہ کے حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے دو رپورٹس کا اجراء کیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ٹھوس کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ عزم ہے کہ نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں