مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نفسیاتی مریض بننے لگے ،خودکشی کے واقعات میں اضافہ

سرینگر(عکس آن لائن )مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نفسیاتی مریض بننے لگے جس کی وجہ سے قابض افواج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے، بانڈی پورہ اور سانبہ کیمپوں میں گذشتہ روز علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو اہلکاروں نے خود پر گولیاں چلاتے ہوئے اپنا کام تمام کیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بانڈی پورہ میں ایک فوجی اہلکار نے خود کشی کی۔ رپورٹوں کے مطابق بانڈی پورہ کے14آرآر کیمپ میں تعینات سپاہی تیندر کمار تومر نے اپنے ہی بندوق سے خود پر گولی چلائی۔ذرائع نے بتایا کہ گولی کی آواز سے ان کے ساتھی وہاں دوڑ پڑے ،تاہم تیندر کمار تومر خون میں لت پت ہوکر نیچے گر پڑے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اہلکار مدھیہ پردیش کے مرینا علاقے سے تعلق رکھتے تھے،اور فوری طور پر یہ معلوم نہ ہو سکا کہ تومر نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

ادھر پولیس بھی جائے واقع پر پہنچی اور کیس درج کرکے واقعے کے حوالسے سے تحقیقات شروع ی۔اس دوران جموں کے سامبا کیمپ میں بھی ایک فوجی نے خود پر گولی چلا کر اپنا قصہ تمام کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سامبا فوجی کیمپ میں تعینات ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کی۔ ذرائع نے بتایا جموں کشمیر انفنٹری لائٹ رجمنٹ(جیکالائی)کی چھٹی بٹالین سے وابستہ مکھن لعل اس وقت بی آر او کیمپ میں سنتری دیوٹی پر تھے،جب انہوں نے اپنی سروس رایفل سے خود پر گولی مار دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد مکھن لعل کی نعش ان کے یونٹ کے سپرد کی گئی،تاکہ وہ انہیں انکے اہل خانہ کے سپرد کریں۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے،جبکہ بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ مکھن لعل نے یہ انتہائی سخت قدم کیوں اٹھایا

اپنا تبصرہ بھیجیں