چاند نظر نہیں آتا

مفتی منیب کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا کہاں سے نظر آئیگا ، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ’ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مساجد پر لاک ڈاون کا اطلاق نہ ہونے سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ’ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی گئی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع‘؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں