شیخ رشید

مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہیں ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہیں ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے، تناو اور کھچاوبحران پیدا کرے گا۔

جاری کرد ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہیں ہوگا، ایل سی نہیں کھلے گی توکارخانے کیسے چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم ،کپاس اور گنا نہ ہوگا،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی اس لیے صرف الیکشن ہی حل ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہےمعاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا جبکہ عمران کو نااہل کرنا،مائینس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں