مزمل اسلم

مفتاح اسماعیل کی قابل قیادت میں درآمدی بل 7.9 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، مزمل اسلم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی قابل قیادت میں جون میں درآمدی بل 7.9 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نے درآمدی بل 6.5 بلین ڈالر پر چھوڑا تھا جس میں درآمد پر کوئی پابندی نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی قابل قیادت نے جون میں درآمدی بل 7.9 بلین ڈالر تک پہنچا دیا، اب آپ نے تمام درآمدات روک دی ہیں اور ملک بند کر دیا ہے، اس کا کریڈٹ لینا غیر مناسب ہے برآمدات کا کیا ہوگا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں