فرخ حبیب

مفتاح اسماعیل نے پہلے بجٹ تقریر میں جھوٹ بولا، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے پہلے بجٹ تقریر میں جھوٹ بولا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پہلے بجٹ تقریر میں جھوٹ بولا کہ تنخواہ دار طبقہ کو 45ارب کا ٹیکس ریلیف دے رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا کہ بعد ازاں 80ارب کا ٹیکس کا مزید بوجھ تنخواہ دار پر ڈال دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عجیب مذاق ہے 40ہزار تنخواہ والاغریب ہے جس کو 2ہزار روپے ملیں گے لیکن 50 ہزار 1 سو روپے تنخواہ والا امیر ہے جس پر2.5فیصد ٹیکس لگا کر واپس لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں