سٹیٹ بینک

مغربی ایشیاء کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 14.41 فیصد اضافہ،۔سٹیٹ بینک

اسلام آباد (عکس آن لائن) مغربی ایشیاء کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 14.41 فیصد

اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جولائی سے

لیکر مئی تک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات اور مغر بی ایشیاء کے دیگر ممالک کو پاکستانی

برآمدات کا حجم 2.730 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.41 فیصد زیادہ ہے،

مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11 ماہ میں مغربی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 2.386 ارب ڈالررہا تھا۔

مئی 2020ء میں مغربی ایشیاء کے ممالک کو 182.72 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں، مئی 2019ء میں ان ممالک کوپاکستابی

برآمدات کاحجم 265.88 ملین ڈالررہاتھا۔مالی سال 2018-19ء کے دوران مغربی ایشیاء کے ممالک کومجموعی

پاکستانی برآمدات کا حجم 2.626 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں