معیشت

معیشت درست سمت چل رہی ہے جس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت رزاق داود نے کہا ہے کہ روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں اور آئندہ ہفتے روسی وزیر صنعت سے ویڈیو کانفرنس ہوگی۔معاون خصوصی رزاق داود نے لاہورمیں بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ روس سے پاکستان کی تجارت ایک بلین ڈالر سے کم ہے، ہمیں بینکنگ اور کسٹم سسٹم کو بہتر کرنا ہے، دورہ روس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسیز پارلیمنٹ سے منظور کروائی ہیں، اس سال کے اختتام پر ریکارڈ ایکسپورٹ ہوگی، گڈز ایکسپورٹ کا ہدف 31بلین اور سروسز کا 7 بلین رکھا گیا ہے، اپنی مصنوعات افغانستان کے راستے مخلتف ملکوں میں بھیجیں گے۔رزاق داود کا کہناتھاکہ معیشت درست سمت چل رہی ہے جس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں