رانا ثناءللہ خاں

معیشت تباہ ہو چکی مڈ ٹرم الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے، رانا ثناءللہ خاں

فیصل آباد (عکس آن لائن )سا بق صوبا ئی وزیر قانون رانا ثناءللہ خاں نے کہا ہے کہ بنی گالا میں بیٹھی ایک ٹیم پنجاب کے پی کے کو چلا رہی ہے معیشت تباہ ہو چکی موجودہ حکو مت کے دور میں ریڑھی والا فیکٹری والا دونوں ہی رو رہے ہیں مڈ ٹرم الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے شہباز شریف نے بہترین بیو ر وکریٹس کا انتخاب کیا تھا

عمران خان بھی ان پر ہی بھروسہ کر رہے ہیں آٹے چینی بحران کے ذمہ دار اے ٹی ایم مشین ایک اسکا ساتھی ہے ترک صدر رجب طیب اردگان کسی کے ذاتی نہیں ریاست کے مہمان تھے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے کے وزراءاعلی ڈمی ہیں وہ عمران خان کے پپٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں دونوں صوبوں میں حکومت بنی گالا میں بیٹی ہو ئی ایک ٹیم کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ سنگین مسا ئل سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ مانگٹ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا موجودہ دور میں ریڑھی والا اور فیکٹری والا دونوں ہی رو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن ملک کے بہترین مفاد میں موجودہ حکومت کو جن قوتوں نے ملک پر مسلطکیا تھا اب وہ بھی پریشان ہیں

سا بق وزیر اعلی شہباز شریف نے بہترین بیورو کریسی کا انتخاب کرکے ملک کے سب سے بڑے صو بے کے انتظامات چلائے اب عمران خان بھی اسی بیوروکریسی پر ہی اعتماد کر رہا ہے انہوں نے کہا ملک مین آٹے چینی کے بحران کے ذمہ دار اے ٹی ایم مشین اور ایک اسکا سا تھی وزیر ہے جنہوں نے پوری قوم کا خون چند دنوں میں نچوڑااہنوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف جلد وطن واپس لوٹ رہے ہیں قوم پریشان نہ ہو انشاءللہ وہ اب قوم کے لیے نجات دہندہ بن کر لوٹیں گے ترک صدر طیب اردگان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے ذاتی مہمان بن کر پاکستان نہیں آئے وہ ریاست پاکستان کے مہمان تھے 22کروڑ عوام نے انہیں پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا ترکی پاکستان کا سچا اور مضبوط دوست ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں