خواجہ آصف

معلوم ہونا چاہیے 75سال تک کیا کھلواڑ ہوا، خواجہ آصف فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر 2017 میں فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ تین رکنی کمیشن میں پیشی کے بعد کہا ہے عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ 75 سال تک ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر دفاع نے کہا کہ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہوا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔انہوں نے کہا کہ کمیشن میں میرا بیان نامکمل رہا جو جلد مکمل ہو جائیگا۔انہوںنے کہاکہ میری ر ائے ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کی کارروائی اوپن ہو اور اس کی میڈیا کوریج کی جائے۔

خواجہ صف نے کہا کہ عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کے ساتھ 75 سال کیا کھلواڑ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں آج تک جتنے بھی کمیشن بنے، ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ان کے نتائج بھی عوام کے سامنے نہیں آئے۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا کریں اور کفارہ ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں