درندہ صفت گرفتار

معصوم بچوں سے بد فعلی کرنے کے بعد وڈیو بنانے والادرندہ صفت گرفتار

احمد نگر چٹھہ (عکس آن لائن)وڈیو گیمز کی آڑ میں معصوم بچوں سے بد فعلی کرنے کے بعد وڈیو بنانے والادرندہ صفت گرفتار 18سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف تھانہ احمد نگر میںدومختلف افراد کی مدعیت میں مقدمات درج پولیس مصروف تفتیش سی آئی نے سوشل میڈیا پر وڈیو وائر ل ہونے کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی .

تفصیلات کے مطابق تھا نہ احمد نگر کے نواحی علاقے دلاور چیمہ کا رہائشی قاری ندیم احمد ولد رانا امجد جس نے گاﺅں میں وڈیو گیمز بنا رکھی ہیں اور ساروکی چیمہ میں امام مسجد بھی ہے سی آئی اے نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی تھانے احمد نگر میں دو افراد شہنشاہ چیمہ ولد محمد بشیر،محمد اصغر علی کی درخواست پر دو مختلف مقدمات درج کر لیئے تاحال ملزم ابھی سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہے جہاں اور بھی انکشافات متو قع ہیں مقامی افراد کے مطابق قاری ندیم نے وڈیو گیم کی دوکان بنا رکھی ہے ملزم نے ایک درجن سے زائدبچو ں کے ساتھ بد فعلی کے بعد وڈیو بنائی جبکہ مقامی پولیس کے مطابق ملزم قاری ندیم کے خلاف ابھی دو افراد نے درخواست دی جس پر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تاحال تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں