مصدق ملک

معاملات طے پاگئے، پاکستان نے روس سے رعایتی تیل کا پہلا آرڈر دیدیا ، مصدق ملک

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے روس سے رعایتی تیل کا پہلا آرڈر جاری کر دیا ہے،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں، پاکستان کو صرف روسی خام تیل ملے گا، ریفائنڈ تیل نہیں ملے گا،

روس کی جانب سے رعایتی تیل کا پہلا کارگو مئی میں پاکستان پہنچے گا ، روس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، لیکن تیل خریدنے کے لیے ڈسکاﺅنٹ ریٹ ظاہر نہیں کیا جا سکتا،مصدق ملک نے کہا کہ روس سے حاصل خام تیل پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں ریفائن ہو گا، پاکستان کا یومیہ ایک لاکھ بیرل روسی تیل درآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں