قوی خان

معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ‘ قوی خان

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ،آج لوگ برائی پر نادم ہونے کی بجائے فخر کرتے ہیں جو اخلاقی زوال کی انتہا ہے ، نوجوان نسل کو سمت دکھانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے والدین اپنا کردار ادا کریںبصورت دیگر ایک وقت آئے گا جب سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم لوگ انفرادی اور اجتماعی جائزہ لیں تو کوئی بھی شخص اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں اور بھیڑ چال کی صورتحال ہے ۔

پہلے ماں باپ اور بڑے لوگ نوجوان نسل کی تربیت کرتے تھے لیکن آج یہ کام موبائل اور انٹر نیٹ کے سپرد ہو چکا ہے اور پھر ہم یہ شکایت کیوں کریں کہ ہماری اولادیں والدین اور بزرگوں کا احترام نہیں کرتیں۔ حکومت کو چاہیے کہ نصاب میںتبدیلی کرے اور طلبہ کو ملک سے محبت ، اخلاقیات اور قوانین سے آگاہی کا درس دیاجائے۔ہمیں نصاب میں جدت لانا ہو گی اور اس طرح کا نصاب ہونا چاہیے جس سے طلبہ کو تعلیم کا حصول میسر آنے کے ساتھ ان کی تربیت بھی ہوں ،تربیت کے بغیر تعلیم سے وہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے جس کی ہمارے معاشرے کو ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں