سعید غنی

مصطفی کمال کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، سعید غنی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ہمارے امیدوار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، مصطفی کمال کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کی صورتحال شہر میں بہت خراب ہے، ایم کیو ایم نے جو کچھ کیا، ہر چیز کی ویڈیو موجود ہے، ویڈیوز میں واضح ہورہا ہے کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا۔سعید غنی نے کہا کہ مصطفی کمال کھلے عام لڑنے جھگڑنے کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیوایم پاکستان ہمارے ورکرز کو دھمکیاں دے رہی ہے، مختلف علاقوں میں الیکشن مہم چلانے نہیں دی جا رہی، ملیرنارتھ کراچی میں ہمارے سارے جھنڈے اور بینرز اتارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں