منی پٹرول پمپ

مصطفی آباد:غیر قانونی منی پٹرول پمپ چلانے والے متعدد افراد گرفتار

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) غیر قانونی منی پٹرول پمپ چلانے والے متعدد افراد گرفتار، مشینیں قبضہ میں لے لی، مقدمہ درج ، غیر قانونی ایجنسیاں بنا کر پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیف اللہ ،

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کے خصوصی حکم پرڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیف اللہ مصطفی آباداوراس کے نواحی دیہات میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں بنا کر پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے متعدد افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی یونٹ مشینیں سیل کر دی، اور ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ، ملزمان نے مکمل پٹرول پمپ بنا کر پٹرول مصنوعات سٹوریج کر رکھی تھی اور اسے بغیر لائسنس فروخت کر رہے تھے ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیف اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیف اللہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پٹرول مصنوعات فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، کھلا پٹرول کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے،ملزمان چند روپوں کی خاطر قیمتی انسانی جانوں کو داﺅپر لگائے ہوئے ہیں ، ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں