وزیر خارجہ

مشکل گھڑی میں پاکستان جیسی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں کا کردار قابل تحسین ، وزیر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان جیسی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے عالمی برادری اورعالمی مالیاتی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے، کرونا وبا کے پھیلاو کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے ہم نے پریپیرڈنس اینڈ رسپانس پلان کا عالمی سطح پر اجراءکر دیا ہے،

اس پلان سے ہمیں، ٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے اور لیبارٹریوں کے قیام میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،

ملاقات میں ملک میں کرونا وبا کی صورت حال، وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں،

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک، اپنے محدود معاشی وسائل کے سبب اس وبا کے مضمرات سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، کرونا وبا کے پھیلاو¿ کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے کل ہم نے پریپیرڈنس اینڈ رسپانس پلان کا عالمی سطح پر اجراءکر دیا ہے،

اس پلان سے ہمیں، ٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے اور نءلیبارٹریوں کے قیام میں مدد ملے گی، اس مشکل گھڑی میں پاکستان جیسی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے،

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بیرون ملک مقیم، واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لانے اور عالمی برادری کی توجہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی زبوں حال معیشت کی طرف مبذول کروانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں