نقصان رساں کیڑوں

مسور کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں

قصور (عکس آن لائن)زرعی ماہرین نے مسورکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کے لئے فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں تاکہ انہیں بھرپور مالی فائدہ حاصل ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹوکا اگتی ہوئی مسورکی فصل کے چھوٹے پودوں کوکاٹ کر کھاتاہے جس سے پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چورکیڑے کی سنڈیاں دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہیں اور رات کو چھوٹے پودوں کو کاٹ کر فصل کا نقصان کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انسداد کےلئے ناقابل استعمال سبزیاں کاٹ کر شام کو ڈھیریوں کی صورت میں رکھ دی جائیں اورصبح ہوتے ہی ان ڈھیریوں کے نیچے چھپی ہوئی سنڈیوں کو تلف کردیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ فصل کے اگنے سے کٹائی کے مرحلہ تک کسی بھی وقت دیمک کا حملہ ہوسکتاہے اور دیمک پودوں کی جڑوں پر حملہ آورہوتے ہوئے زمین میں سرنگیں بنالیتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں