مسورکی کاشت

مسورکی کاشت رواں ہفتہ تک مکمل کرنے ، شرح بیج کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مسورکی کاشت رواں ہفتہ تک مکمل کرنے اور شرح بیج کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15نومبر تک مسورکی منظورشدہ اقسام مسور93‘نیاب مسور2002‘ نیاب مسور2006‘ پنجاب مسور2009‘چکوال مسور اور مرکز2009وغیرہ کی کاشت کےلئے بیج کی شرح 10سے 12کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے تاکہ مسورکی بمپرکراپ حاصل ہوسکے۔

انہوں نےبتایا کہ وسط نومبر کے بعد یا زیادہ پچھیت کی صورت میں پیداوار میں فی ایکڑ کمی واقع ہوناشروع ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مسورکی کاشت کے وقت اچھی پیداوار کےلئے فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی یا ایک بوری ٹرپل سپرفاسفیٹ اور آدھی بوری یوریا ڈالیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار ستمبرکاشتہ کمادمیں بھی مسور کی مخلوط کاشت کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں