مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی گورنرہاوس میں اہم بیٹھک ،جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات پرغور

لاہور (عکس آن لائن ) قائد ن لیگ نواز شریف نے پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزید منظم کرنے اور ن لیگ کے ووٹ بنک میں اضافے کیلئے مقامی عمائدین سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی۔گورنر ہاوس پنجاب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات پرغورکیا گیا ۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن،صدر ن لیگ شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوئے ۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ ،عبدالرحمن کانجو ،پرویز رشید بھی شریک ہوئے جبکہ جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات زیر غور لائے گئے ۔ قائد ن لیگ نے پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزید منظم کرنے اور ن لیگ کےووٹ بنک میں اضافے کیلئے مقامی عمائدین سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔ مسلم لیگ ن اجلاس میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور ڈویژن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہوئی، قائد مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماں سے بھی ملاقات کی ۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نواز شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے اِن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور بچوں سے اظہار ہمدردی کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں