یوم یکجہتی کشمیر

مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈویژن بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں

ساہی وال(نما ئند ہ عکس آن لائن)مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈویژن بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں ڈویژنل صدر چوہدری شا ہ نواز رانجھا اور جنرل سیکرٹری ایم پی اے ملک محمد وارث کلو کی قیادت میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں منعقد ہونے والی تقریبات ، سیمینار اور ریلیوں میں کشمیریوں بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا اور سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ۔ بھکر ۔ میانوالی اور سرگودھا کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور تحصیلوں میں پارٹی کی مقامی تنظیموں کی جانب سے یکجہتی کشمیر پروگرام منعقد ہوئے

جس میں پارٹی کے اراکین اسمبلی ، سینیٹرز ، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اور مظلوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی ظلم وستم پر صدائے احتجاج بلند کی اور کشمیری قوم کے حق خودارادیت کے مطالبے کی ہر فورم پر مکمل حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر ڈویژنل سینئر نائب صدر حمیر حیات خان روکھڑی ، حاجی ملک محمد اسلم کچھیلا ، طارق محمود قاسمی ، ملک خالد بندیال ، جاوید اقبال کشمیری ، ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان ، سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی ، عبدالرزاق ڈھلوں ، رانا منور غوث ، کرم الہی بندیال ، ملک فیروز جوئیہ ، حکیم ایوب قریشی ، مہر غلام عباس لک ، مہر محمد عثمان ، عبدالمجید خان ، عرفان اللہ نیازی ، میاں سبحان یامین ، ملک آصف بھا، شاکر بشیر اعوان ودیگر راہنماﺅں نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں