اسپیکر قومی اسمبلی

مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مضمرہے،سپیکر وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسلا م آباد(عکس آن لائن) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مضمرہے۔

ایک بیان سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان تھے۔انہوںنے کہاکہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ اسلامی دنیا کے اس عظیم شاعر کا یوم پیدائش مسلمانوں کو علامہ محمداقبال کے نظریات وتعلیمات پرفکر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ قرار داد پاکستان منظور ہونے سے قبل علامہ محمد اقبال کی فلسفیانہ اورشاعرانہ تحریروں نے عوامی رائے تبدیل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیاانہوںنے کہاکہ شاعر مشرق کا خواب برصغیر کے مسلمانوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کے پیغام نے مسلمانوں کے اندر ایک علیحدہ وطن جہاں وہ مذہبی تعلیمات اور ثقافت کے مطابق زندگی بسر کر سکیں کے حصول کے لیے ایک نئی روح پھونکی۔

انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو درپیش مصائب ان کی زوال پذیری کے اسباب اور عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کرنے کا تصور پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور مستقبل کی نئی راہیں دکھائیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم امہ کو عموماً اور پاکستان کو خصوصاً جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان پر حکیم الاا±مت علامہ محمد اقبال کی تجویز کردہ تدبیر کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال اتحاد بین المسلین کے داعی تھے انہوں نے مسلمانوں کو اپنے وسائل اور زور بازو پر انحصار کرنے کا درس دیا قاسم خان سوری نے کہاکہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اور اسلا می طرز زندگی کو اپنا کر ہم عصر حاضر کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کا اسلامی معاشرے کاتصور کا ئناتی ہے اور جغرافیائی اور قومیت کی حدود و قیود سے بالاتر ہے۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں،علامہ اقبال کا تصور انسانیت کے ہر رنگ ونسل کی تر جمانی کرتا ہے، علامہ اقبال ہمیشہ ایک پر± امن، اعتدال پسند اسلامی معاشرے کا قیام چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں