صبا قمر

مسجد میں رقص کا معاملہ’صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم موخر ہونے کا امکان

لاہور (عکس آن لائن)لاہور کی ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے مقدمے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر فرد جرم موخر ہونے کا امکان ہے۔ بلال سعید اور صبا قمر نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

حاضری معافی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔واضح رہے کہ ملزمان پر مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں