حماس

مسجد اقصی کی بار بار بے حرمتی سے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے، حماس

استنبول(عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ جماعت نے ثالثوں کوبتا دیا ہے الاقصی پراسرائیلی خلاف ورزیوں سے خطے میں جنگ کی آگ قابض کی خلاف ورزیوں سے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے القدس دفتر کے سربراہ ہارون ناصرالدین نے ثالثوں کو بتایا کہ مسجد اقصی کے خلاف قابض ریاست اور آباد کاروں کی خلاف ورزیاں ایک ایسا فیوز ہے جو پورے خطے کو بھڑکا سکتا ہے۔ناصرالدین نے ایک پریس بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام قابض ریاست سے خوفزدہ نہیں ہیں اور دشمن نے مزاحمتی نوجوانوں کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ مسجد اقصی کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت اس وقت تک اپنی تلوار اٹھائے رکھی گی جب تک کہ پورے فلسطین میں قابض ریاست کو شکست نہیں دی جاتی۔ توقع ہے کہ آج پیر کے روز مسجد اقصی میں ہزاروں کی تعداد میں آباد کاردراندازی کریں گے۔ناصرالدین نے مغربی کنارے، القدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصی اور اس کے رباط میں آباد کاروں کی دراندازیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا راستہ بنائیں، انہوں نے عرب اور اسلامی اقوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصی اور اس کے رباط میں آبادکاروں کی مداخلت کا مقابلہ کریں۔ سڑکوں پر نکلیں اور الاقصی کی حمایت میں مظاہرے کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ مسجد اقصی اور القدس ہماے اور پوری مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر کی حیثیت رکھتی ہے۔مبینہ “ہیکل گروپس” یہودیوں کے تعطیلات کے سیزن کے موقع پر جو 26 ستمبر سے شروع ہو گیا ہے اور اگلے اکتوبر تک مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں